آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی مساجد کے باہر سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران سے ملاقات

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نماز فجر کے دوران مساجد کے باہر سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران سے ملاقات کی اور ان کی لگن اور عزم کو سراہا۔ اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ آئی جی پی نے وفاقی دارالحکومت میں مختلف مساجد کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی کے لیے تعینات پولیس افسران …

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے نماز فجر کے دوران مساجد کے باہر سکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران سے ملاقات کی اور ان کی لگن اور عزم کو سراہا۔

اتوار کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ آئی جی پی نے وفاقی دارالحکومت میں مختلف مساجد کا دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی کے لیے تعینات پولیس افسران سے بات چیت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دیں اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چوکسی برقرار رکھیں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

انہوں نےافسران کو ہدایت کی کہ وہ چوکس رہیں اور دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں۔

مزید خبریں