پاکستان ریلویز کا مسافروں کی سہولت کیلئے عید پر چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور۔15مارچ (اے پی پی):وزیر ریلوے حنیف عبا سی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔اسی طرح دوسری عید اسپیشل ٹرین17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی، تیسری عید اسپیشل ٹرین بھی17 مارچ کو کراچی سے پشاور اور چوتھی …

لاہور۔15مارچ (اے پی پی):وزیر ریلوے حنیف عبا سی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔اسی طرح دوسری عید اسپیشل ٹرین17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی، تیسری عید اسپیشل ٹرین بھی17 مارچ کو کراچی سے پشاور اور چوتھی عید اسپیشل ٹرین18 مارچ کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق عید پر مسافروں کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے آبائی علاقوں تک سفر میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں