اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 300 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 300 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار200 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 400کیوسک اور اخراج 47 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 35 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 35 ہزار 300 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 23 ہزار800 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار900 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 900کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 27 ہزار کیوسک اور اخراج 19 ہزار 500کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک۔ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1452.16 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.081 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1145.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.536 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








