اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا عالمی دن اتوار 15 مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے مسائل کا تدارک کرنا ہے جبکہ دنیا بھر میں منایا جانے والا یہ دن مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو بڑھاوا دینے والے نقصان دہ تعصبات اور دقیانوسی تصورات کے …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا عالمی دن منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کا عالمی دن اتوار 15 مارچ کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے مسائل کا تدارک کرنا ہے جبکہ دنیا بھر میں منایا جانے والا یہ دن مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو بڑھاوا دینے والے نقصان دہ تعصبات اور دقیانوسی تصورات کے مقابلہ اور ان کے خاتمہ کی ضرورت کی یاددہانی کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 60 رکن ممالک کی حمایت سے 15 مارچ 2022 کو ایک قرارداد کی منظوری کے بعد ہر سال اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد 15 مارچ کو دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے۔
اسلامو فوبیا کے خلاف جدوجہد کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری ، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب ، پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس حوالے سے عام آدمی کو آگاہی فراہم کی جاسکے۔








