ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کل انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

فیصل آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ممکنہ شب قدر (کل) پیر اور منگل کی درمیانی شب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،محافل شبینہ،شب بیداری،ختم قرآن مجید،صلوٰۃ التسبیح اور خصوصی عبادات کا اہتمام ہوگا،مساجد کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے بھی سجایا جائے گا،مساجد میں ختم قرآن کے بھی بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ شب قدر کے موقع پر …

فیصل آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب ممکنہ شب قدر (کل) پیر اور منگل کی درمیانی شب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،محافل شبینہ،شب بیداری،ختم قرآن مجید،صلوٰۃ التسبیح اور خصوصی عبادات کا اہتمام ہوگا،مساجد کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے بھی سجایا جائے گا،مساجد میں ختم قرآن کے بھی بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔

شب قدر کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں نماز عشاسے سحری تک ختم قرآن پاک،ذکر الہی کی خصوصی محافل،حسن قرات، حمد و نعت،درود و سلام کی بابرکت تقریبات منعقد ہوں گی۔ علماء کرام کے مطابق لیلٰۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیاجاتا ہے اس رات میں عباد ت کی بہت تاکید کی گئی ہے۔شب قدر کو رمضان المبارک کی تمام راتوں پر فضیلت حاصل ہے، یہی وہ مبارک رات ہے، جس میں ہدایت کا مثالی سرچشمہ قرآن کریم امام الانبیاء حضرت محمدﷺ پر نازل کیا گیا،لہٰذا اس رات کو بہت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا،فرشتوں کی تخلیق بھی اسی رات میں ہوئی۔

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر(کل)مساجد اورگھروں میں خصوصی عبادات کا انتظام کیا جائے گا۔اس رات فرزندان اسلام رات بھر مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں، اس موقع پر علمائے کرام قرآن پاک کے نزول اور اس رات کی قدر و منزلت پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے جبکہ ملکی سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

مزید خبریں