پشاور۔ 15 مارچ (اے پی پی):کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 6 شرپسند ہلاک کردیئے گئے جن سے جدید اسلحہ اور ساز و سامان برآمد کیا گیا۔ اتوار کو محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے ہونے والے شدید مقابلے کے بعد …
تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج سے مقابلہ، 6 دہشت گرد ہلاک

مزید خبریں
پشاور۔ 15 مارچ (اے پی پی):کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 6 شرپسند ہلاک کردیئے گئے جن سے جدید اسلحہ اور ساز و سامان برآمد کیا گیا۔ اتوار کو محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کوہاٹ کے تھانہ لاچی کی حدود میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے ہونے والے شدید مقابلے کے بعد چھ 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے مذکورہ علاقے میں پہلے سے پوزیشنز سنبھال رکھی تھیں اور سی ٹی ڈی کے جوانوں کو نشانہ بنانے کے لیے گھات لگائی ہوئی تھی۔ سی ٹی ڈی آپریشن ٹیم پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا جس کا جوانوں نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ حملے کی اطلاعات پر کوہاٹ پولیس کے جوان بھی جائے وقوعہ پہنچے اور دہشگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ فائرنگ کا تبادلہ ختم ہونے کے فوراً بعد علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن شروع کیا گیا۔
اس کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 6 مسلح شرپسندوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تلاشی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 عدد دستی بم، 6 عدد ایس ایم جی رائفلز، 6 عدد بینڈولیئرز، 12 عدد اسپیئر میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے جو دہشت گردوں کی جانب سے طویل لڑائی کی منصوبہ بندی کو ظاہر کرتے ہیں۔
علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر شرپسندوں کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔








