اسلاموفوبیا اور مذہبی تعصب کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں،سردار ایاز صادق

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلاموفوبیا کےتدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمہ کے لیے عالمی برادری کو مؤثر اور مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اسلام کے خلاف نفرت، امتیاز اور تعصب عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں سردار …

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلاموفوبیا کےتدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خاتمہ کے لیے عالمی برادری کو مؤثر اور مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اسلام کے خلاف نفرت، امتیاز اور تعصب عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلاموفوبیا دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کے بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کا عالمی دن مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت اور تعصب کے رجحانات کو اجاگر کرنے کا دن ہے، اس دن کا مقصد مذہبی رواداری، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کو مذہبی امتیاز اور نفرت انگیز تقاریر کا سامنا ہے،عبادت گاہوں پر حملے اور سماجی تعصب انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے بنیادی اصولوں کے منافی ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردی یا انتہا پسندی کو کسی بھی مذہب کے ساتھ منسلک کرنا حقیقت کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت عالمی سطح پر کشیدگی اور تنازعات کو بھی ہوا دے سکتی ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسلام امن، رواداری اور انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے،اسلاموفوبیا اور مذہبی تعصب کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

مزید خبریں