فیصل آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو گرفتار

فیصل آباد۔ 16 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہو گئے ۔ ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا کہ تحصیل جڑانوالہ میں تھانہ بچیانہ کے علاقہ پل جگاتن بیڑی موڑ کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو آفتاب عرف تابی اور سلیم عرف سلیمی زخمی حالت میں …

فیصل آباد۔ 16 مارچ (اے پی پی):فیصل آباد پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار ہو گئے ۔ ترجمان فیصل آباد پولیس نے بتایا کہ تحصیل جڑانوالہ میں تھانہ بچیانہ کے علاقہ پل جگاتن بیڑی موڑ کے قریب پولیس مقابلہ کے بعد حراست سے فرار ہونے والے 2 ڈاکو آفتاب عرف تابی اور سلیم عرف سلیمی زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔ سلیم عرف سلیمی 69 مقدمات جبکہ آفتاب عرف تر بی 33 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب ہیں۔ پولیس اہلکار زیر حراست ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔چک نمبر 658/9 گ ب کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور زیر حراست ملزمان کو چھڑوا لیا۔

اطلاع پر ایس ایچ او بچیانہ سہیل نے نفری کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔پل جگاتن بیٹری موڑ کے قریب ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر د۔پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر ملزمان زخمی حالت میں پڑے ملے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔ زخمی ملزمان کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے جن کو جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔

مزید خبریں