سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ،راجہ رمیش

کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری برائے اقلیتی امور راجہ رمیش لال نے اوستہ محمد کے رہائشی ایف سی اہلکار 23 سالہ نوجوان فہد علی پلال کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فہد علی پلال نے ضلع خاران میں دشمن کے خلاف …

کوئٹہ۔ 16 مارچ (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری برائے اقلیتی امور راجہ رمیش لال نے اوستہ محمد کے رہائشی ایف سی اہلکار 23 سالہ نوجوان فہد علی پلال کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فہد علی پلال نے ضلع خاران میں دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔راجہ رمیش لال نے کہا کہ فہد علی پلال نے بلوچستان اور پاکستان کے لیے عظیم قربانی دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و استحکام قائم ہے اور قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید خبریں