ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامختلف مساجد کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے مال روڈ اور اندرون شہر کے علاوہ داتا دربار کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی …

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے مال روڈ اور اندرون شہر کے علاوہ داتا دربار کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور مساجد میں داخلے سے قبل ہر نمازی کی مکمل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید خبریں