پاکستان کا ایتھوپیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی اور اموات پر اظہار تعزیت

پاکستان نے ایتھوپیا میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تباہی اور درجنوں اموات پر ایتھوپیا کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان نے ایتھوپیا میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تباہی اور درجنوں اموات پر ایتھوپیا کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پیر کوترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ ہیں اور ہم ایتھوپیا کے حکام کی ان کوششوں کو سراہتے ہیں جو وہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے دن رات کر رہے ہیں۔پاکستان ایتھوپیا کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے اور ہر ممکن طریقے سے مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کرتا ہے۔

مزید خبریں