لاہور،ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا ناکے پرپولیس سے مقابلہ ، ایک ہلاک

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے ڈیفنس میں19 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے ڈاکوں کی گرفتاری کے لئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ کیمروں کی مدد سے سیف سٹی کی اطلاع پر ملزمان کو گجومتہ میں ٹریس کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز خود موقع پر موجود تھے۔ پولیس کے روکنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ …

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):لاہور کے علاقے ڈیفنس میں19 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس نے ڈاکوں کی گرفتاری کے لئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ کیمروں کی مدد سے سیف سٹی کی اطلاع پر ملزمان کو گجومتہ میں ٹریس کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز خود موقع پر موجود تھے۔ پولیس کے روکنے پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی۔جوابی فائرنگ پر ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا جبکہ 3 فرار ہوگئے ۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ دیگر ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار جارہے ہیں۔

مزید خبریں