ایبٹ آباد، موٹر مکینک قتل کیس کے تمام ملزمان شک کی بنیاد پر بری

ایبٹ آباد۔ 16 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد کے ایڈیشنل سیشن جج IV کی عدالت نے میرپور میں موٹر مکینک توقیر کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ 28 نومبر 2021ء کو شعیب ولد محمد ارشاد سکنہ محلہ خضر زئی میرپور نے تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان …

ایبٹ آباد۔ 16 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد کے ایڈیشنل سیشن جج IV کی عدالت نے میرپور میں موٹر مکینک توقیر کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ 28 نومبر 2021ء کو شعیب ولد محمد ارشاد سکنہ محلہ خضر زئی میرپور نے تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں رضوان، ذیشان، عمر، نعمان پسران محمد عرفان اور دیگر نے ان کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی، اس دوران تلخ کلامی بڑھنے پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجہ میں موٹر مکینک توقیر احمد، محمد ارشاد ولد محمد افضل، محمد فاروق، احتشام اور شاہد ولد محمد اشرف شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے توقیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا۔ یہ مقدمہ تقریباً پانچ سال تک ایڈیشنل سیشن جج چہارم کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔

کیس کی سماعت مکمل ہونے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اظہر علی نے شک کی بنیاد پر تمام ملزمان کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ملزمان کی جانب سے وجیہہ خان سواتی ایڈووکیٹ اور فخر اسلام ایڈووکیٹ نے پیروی کی جبکہ مدعی کی جانب سے عاطف علی جدون ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔

مزید خبریں