لاہور،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر184 افراد گرفتار

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):لاہور پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر184 افراد کو گرفتار اور 77 مقدمات درج کر لئے۔ ترجمان کے مطابق سول لائنز ڈویژن سے 39، کینٹ ڈویژن سے32 اور ماڈل ٹائون ڈویژن سے39 افراد ، اقبال ٹائون ڈویژن سے 32، سٹی ڈویژن سے24 اور صدر ڈویژن سے18 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے …

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):لاہور پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر184 افراد کو گرفتار اور 77 مقدمات درج کر لئے۔ ترجمان کے مطابق سول لائنز ڈویژن سے 39، کینٹ ڈویژن سے32 اور ماڈل ٹائون ڈویژن سے39 افراد ، اقبال ٹائون ڈویژن سے 32، سٹی ڈویژن سے24 اور صدر ڈویژن سے18 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کریک ڈائون جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں