اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ملک کے انسانی حقوق کے نامور علمبرداروں اور سماجی رہنمائوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ تاریخ ساز دن ہے جب ایک قوم نے اپنے تشخص، وقار اور آزاد وطن کے خواب کو عملی شکل دینے کا عہد کیا، ہم ایک حقیقت پسند قوم ہیں، جو سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔یومِ پاکستان کے موقع پر ملک کے نمایاں …
پاکستان ہمارے اسلاف کے لہو، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی امانت ہے انسانی حقوق کے علمبرداروں ، سماجی رہنمائوں کے یوم پاکستان کے موقع پر پیغامات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ملک کے انسانی حقوق کے نامور علمبرداروں اور سماجی رہنمائوں نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ تاریخ ساز دن ہے جب ایک قوم نے اپنے تشخص، وقار اور آزاد وطن کے خواب کو عملی شکل دینے کا عہد کیا، ہم ایک حقیقت پسند قوم ہیں، جو سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔یومِ پاکستان کے موقع پر ملک کے نمایاں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سماجی رہنماؤں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات دیئے ہیں۔ چھیپا ویلفیئر کے محمد رمضان چھیپا نے اپنے پیغام میں کہا کہ مایوسیوں کے اندھیروں میں ہم روشنیوں کے چراغ جلاتے ہیں۔
اخوت فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ پاکستان ایک روشن مستقبل کا حامل ملک ہے ،جے ڈی سی ویلفیئر کے سید ظفر عباس نے کہا کہ وہ جو لبوں پہ آ نہیں سکتے، بن کہے بنا سنے ہم اس درد کو پہچان لیتے ہیں، چیئرمین کشمیر سٹوڈنٹس فاؤنڈیشن انس احمد نے کہا کہ ہم مشکلات کی پرواہ کیے بغیر اپنے حصے کی ذمہ داری نبھاتے ہیں، انسانی حقوق کے کارکن انصار برنی نے کہا کہ ہم ایک حقیقت پسند قوم ہیں، جو سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہنے کا حوصلہ رکھتی ہے،
ڈیپلیکس سمائل اگین فاؤنڈیشن کی مسرت مصباح نے کہا کہ 23 مارچ محض ایک قراردادنہیں،یہ وطن ایک دوسرے کے ساتھ دینے سے وجود میں آیا تھا،دارالرحمت ٹرسٹ کے شہزاد ساجد نے کہا کہ یوم پاکستان نام ہے ان وعدوں کا جو قوم نے اپنی سرزمین سے کئے،عوام دوست ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حافظ محمد عرفان قربان نے کہا کہ آئیے مل کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ، ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے لوگ ہیں اور جب لوگ جڑتے ہیں تو پاکستان مضبوط ہوتا ہے، 23 مارچ اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان ہمارے اسلاف کے لہو، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی امانت ہے۔








