اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):فرنٹیئرکور بلوچستان (ایف سی )ساؤتھ کے ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی سپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاسنگ آؤٹ میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس …
ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں سپیشل آپریشن ونگ کی آٹھویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):فرنٹیئرکور بلوچستان (ایف سی )ساؤتھ کے ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی سپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاسنگ آؤٹ میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔تقریب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔سپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل فورس ہے ۔آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت، امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر آئی جی بلوچستان (ساؤتھ) نے نمایاں کارکردگی دکھانےوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔








