کولمبو۔17مارچ (اے پی پی):سری لنکا میں ایندھن کی بچت کے لیے ہر بدھ کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ بی بی سی کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ممالک ایندھن کی بچت کے لیے مختلف اقدامات متعارف کروا رہے ہیں۔گزشتہ سال آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام …
سری لنکا میں ایندھن کی بچت کے لیے ہر بدھ کوعام تعطیل کا اعلان

مزید خبریں
کولمبو۔17مارچ (اے پی پی):سری لنکا میں ایندھن کی بچت کے لیے ہر بدھ کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔ بی بی سی کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ممالک ایندھن کی بچت کے لیے مختلف اقدامات متعارف کروا رہے ہیں۔گزشتہ سال آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تیل اور گیس کا تقریباً 90 فیصد حصہ ایشیا کے لیے تھا جوتیل درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا خطہ ہے۔
اس سلسلے میں تازہ ترین اقدام کے طور پر سری لنکا نے ایندھن کی بچت کے لیے ہر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ گاڑی چلانے والوں کو بھی قومی ایندھن پاس کے لیے اندراج کرانا پڑے گا جس کے تحت لوگ صرف ایک مخصوص مقدار میں ایندھن خرید سکتے ہیں۔میانمار میں نجی گاڑیوں کو ان کی لائسنس پلیٹ نمبروں کے لحاظ سے صرف متبادل دنوں میں چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔بنگلہ دیش نے یونیورسٹیوں میں عید کی تعطیلات کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے اور ایندھن کی بچت کے لیے ملک بھر میں شیڈولڈ بلیک آؤٹ متعارف کروایا جا رہا ہے۔فلپائن میں کچھ سرکاری دفاتر میں عملے کے لیے ہفتے میں کم از کم ایک دن ورک فرام ہوم لازمی قرار دیا گیاہے ۔








