نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے ساتھ پاکستان۔ترکیہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے ساتھ پاکستان۔ترکیہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔