قطر کی فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق

دوحہ ۔23مارچ (اے پی پی):قطر نے فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق قطر کی وزارتِ داخلہ نےبیان میں کہا کہ قطر کی سمندری حدود میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس کے چار فوجی اہلکار اور ایک فوجی سمیت تین ترک شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے …

دوحہ ۔23مارچ (اے پی پی):قطر نے فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق قطر کی وزارتِ داخلہ نےبیان میں کہا کہ قطر کی سمندری حدود میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اس کے چار فوجی اہلکار اور ایک فوجی سمیت تین ترک شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ساتویں آخری فرد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس سے قبل قطر کی وزارتِ دفاع نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے نام کیپٹن مبارک سالم دوائی المری، سارجنٹ فہد ہادی غانم الخیارین، کارپورل محمد ماہر محمد اور قطری مسلح افواج کے کیپٹن سعید ناصر سمیخ بتائے تھے۔وزارتِ دفاع نے قطر-ترکیہ مشترکہ افواج کے میجر سنان تاشتقین اور دو ترک شہریوں، سلیمان جیمرا قہرمان اور اسماعیل انس کی بھی حادثے میں ہلاکت کی شناخت کی ہے۔