وفاقی وزیر اطلاعات کی ٹائون شپ میں آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق آٹھ سالہ معصوم مسیحی بچی کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار ہمدردی

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ پیر کو یہاں اپنے حلقہ این اے۔ 127 ٹاؤن شپ لاہور میں آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والی مسیحی برادری کی آٹھ سالہ معصوم بچی کے گھر گئے اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، لواحقین …

لاہور۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ پیر کو یہاں اپنے حلقہ این اے۔ 127 ٹاؤن شپ لاہور میں آوارہ کتوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والی مسیحی برادری کی آٹھ سالہ معصوم بچی کے گھر گئے اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے متوفی بچی کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ انہوں نے رفاقت ڈوگر اور میری گل پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو علاقے سے آوارہ کتوں کے خاتمے کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کرنے والی عدالت کے سامنے صورتحال پیش کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے واقعات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔