اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں راہنماوں نے …
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے خطے اور دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں راہنماوں نے بدلتی ہوئی صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








