کولمبیا ، فوجی طیارہ حادثے میں اموات کی تعداد 66 ہو گئی، درجنوں زخمی

بگوٹا۔24مارچ (اے پی پی):کولمبیا میں فوجی طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اردو نیوز کے مطابق ایک فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی طیارہ سی-130 ہرکیولیس جنوبی سرحدی علاقے پورٹو لیگوزامو سے روانگی کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا اور اس کا جلتا ہوا ملبہ جنگل میں بکھر گیا، حادثے …

بگوٹا۔24مارچ (اے پی پی):کولمبیا میں فوجی طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اردو نیوز کے مطابق ایک فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی طیارہ سی-130 ہرکیولیس جنوبی سرحدی علاقے پورٹو لیگوزامو سے روانگی کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گیا اور اس کا جلتا ہوا ملبہ جنگل میں بکھر گیا، حادثے کے نتیجے میں فضائیہ کے 6 اہلکار اور2 پولیس افسر سمیت 66 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ یہ تازہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے جب مقامی حکومت کے سیکرٹری کارلوس کلاروس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 33 اموات کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ زخمیوں کے علاج اور منتقلی کی کوششیں جاری تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نےحادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔جنرل کارلوس فرنینڈو سلوا روئیڈا کے مطابق طیارے میں 114 فوجی اورعملے کے 11 ارکان سوار تھے، جو پورٹو لیگوزامو سے قریبی ایمیزون چوکی کی جانب جا رہے تھے۔ پوٹومایو خطے کے گورنر جون گیبریل مولینا نے فیس بک پر ایک وڈیو میں بتایا کہ ہوائی اڈہ چھوٹا ہے اور نعشوں اور زخمیوں کے انخلا میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔