اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ان کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے کالج کی سالانہ کانووکیشن کی کتاب وفاقی وزیر کو پیش کی۔ گفتگو …
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور ان کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے کالج کی سالانہ کانووکیشن کی کتاب وفاقی وزیر کو پیش کی۔ گفتگو کے دوران مختلف شعبہ جات میں تعاون کے امکانات اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون نے طبی تعلیمی اداروں کے کردار کو سراہا اور قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ پر زور دیا۔








