لاہور۔25مارچ (اے پی پی):حیدرآباد کنگز مین اپنا ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کا آغاز دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے خلاف کل، 26مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول افتتاحی میچ سے کریں گے۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے حیدرآباد کنگز مین کا اسکواڈ لاہور میں جمع ہو چکا ہے، جس میں کپتان مارنس لا بوشانے، نائب کپتان حسن خان اور ہیڈ کوچ جیسن گلِسپی شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے …
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کا آغاز، دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے خلاف (کل) قذافی سٹیڈیم میں شیڈول افتتاحی میچ سے کریں گے
لاہور۔25مارچ (اے پی پی):حیدرآباد کنگز مین اپنا ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کا آغاز دفاعی چمپئن لاہور قلندرز کے خلاف کل، 26مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول افتتاحی میچ سے کریں گے۔ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے حیدرآباد کنگز مین کا اسکواڈ لاہور میں جمع ہو چکا ہے، جس میں کپتان مارنس لا بوشانے، نائب کپتان حسن خان اور ہیڈ کوچ جیسن گلِسپی شامل ہیں۔ پی ایس ایل کے آغاز سے ایک دن قبل کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران لا بوشانے نے کہا کہ نئی فرنچائز کا مقصد کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں ظاہر کرنے اور اعتماد کے ساتھ کھیلنے کا موقع دینا ہے۔
انہوں نے کہا، ہم نے زیادہ تفصیل سے بات نہیں کی لیکن ہر کھلاڑی کا مقصد ہے کہ وہ خود کو ظاہر کرے، میں انہیں اسی انداز میں قیادت دینے کی کوشش کروں گا جیسے میں بگ بیش یا آسٹریلیا کے ریاستی ٹیم میں کرتا ہوں اور کھلاڑیوں کو موقع دوں گا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔آسٹریلین بیٹر نے یہ بھی کہا کہ لیگ میں نئی فرنچائز کی قیادت کرنا ایک چیلنج اور جوش و خروش کا موقع ہے۔انہوں نے مزید کہا،ایچ بی ایل پی ایس ایل ، بگ بیش یا آسٹریلیا کے لیے کسی بھی ٹیم کے ساتھ کھیلیں، ہمیشہ دبا رہتا ہے۔ یہ زیادہ فرق نہیں ڈالے گا، لیکن حیدرآباد کنگز مین کے لیے یہ ایک نیا باب ہے۔ اسے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع سمجھنا ہوگا۔









