ملک میں ایندھن کی فراہمی آئندہ مہینوں میں مزید مشکل ہو جائےگی، آسٹریلوی وزیراعظم

کینبرا۔27مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں ایندھن کی فراہمی تسلی بخش ہے لیکن آئندہ مہینوں میں اس کی فراہمی مزید مشکل ہو جائےگی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملک کو درپیش ایندھن کے بڑھتے بحران بارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوشاں اور ہر ممکن تیاری …

کینبرا۔27مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں ایندھن کی فراہمی تسلی بخش ہے لیکن آئندہ مہینوں میں اس کی فراہمی مزید مشکل ہو جائےگی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملک کو درپیش ایندھن کے بڑھتے بحران بارے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے مسلسل کوشاں اور ہر ممکن تیاری کررہی ہے۔ انہوں نےآسٹریلیا کو تیل فراہم کرنے والے اہم ملک ملائیشیا اور آسیان خطے کے ساتھ اپنے مثبت روابط کا بھی ذکر کیا۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما اینگس ٹیلر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایندھن پر عائد ٹیکس کو عارضی طور پر 3 ماہ کے لیے نصف کر دیا جائے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ ملک بھر کے تقریباً 470 پٹرول پمپس پر کم از کم ایک قسم کا ایندھن ختم ہو چکا ہے۔

مزید خبریں