نیپال ، راشٹریہ سوئنترا پارٹی کے رہنما بلیندرا شاہ نے وزیراعظم کےعہدے کا حلف اٹھا لیا

یپال کی راشٹریہ سوئنترا پارٹی کے سینئر رہنما بلیندرا شاہ نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

کھٹمنڈو۔27مارچ (اے پی پی):نیپال کی راشٹریہ سوئنترا پارٹی کے سینئر رہنما بلیندرا شاہ نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ شنہوا کے مطابق جمعے کو دارالحکومت کھٹمنڈو میں واقع صدارتی محل میں خصوصی تقریب کے دوران نیپال کے صدر رام شندرا پوڈیل نےبلیندرا شاہ سے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری سے چند گھنٹے قبل ہی بلیندرا شاہ کو نیپال کے آئین کے مطابق ملک کا 47واں وزیرِ اعظم مقرر کیا گیا تھا۔