فخر زمان کا پی ایس ایل11 میں ایک اور اہم اعزاز،لیگ کی تاریخ میں تین ہزار رنز مکمل کرلئے

لاہور قلندرز کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔

لاہور۔27مارچ (اے پی پی):لاہور قلندرز کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔فخر زمان نے اپنی 98ویں اننگز میں لیگ کی تاریخ میں تین ہزار رنز مکمل کیے، جس کے ساتھ وہ اس کارنامے کو انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس فہرست میں سرفہرست بابر اعظم ہیں جو اب تک پاکستان سپر لیگ میں3,792 رنز بنا چکے اور بدستور سب سے آگے ہیں۔فخر زمان کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کی مستقل مزاجی کا ثبوت ہے بلکہ لاہور قلندرز کے لیے بھی ایک اہم لمحہ تصور کی جا رہی ہے۔