امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم بھی نیٹو کی مدد نہ کریں ۔
نیٹو کی مدد کرنے کے پابند نہیں، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن۔28مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہم بھی نیٹو کی مدد نہ کریں ۔ بی بی سی کے مطابق میامی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ نیٹو کا کوئی وجود ہی نہیں ہے حالانکہ ہم نیٹو پر سالانہ سینکڑوں ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، لیکن اب ان کے اقدامات کی بنیاد پر میں سمجھتا ہوں کہ اب ہم ایسا کرنے کے پابند نہیں ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے لئے ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں تو پھر ہم ان کے لیے یہاں کیوں ہیں؟








