کینیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 108 ہو گئی

ینیا میں مسلسل کئی ہفتوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 108 ہو گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق 6 مارچ کی شام شروع ہونے والے اچانک سیلاب نے مشرقی افریقی ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں، فضائی سفر متاثر ہوا اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

نیروبی۔29مارچ (اے پی پی):کینیا میں مسلسل کئی ہفتوں سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 108 ہو گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق 6 مارچ کی شام شروع ہونے والے اچانک سیلاب نے مشرقی افریقی ملک میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں، فضائی سفر متاثر ہوا اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

نیشنل پولیس سروس نے تازہ اعداد و شمار میں بتایا کہ ملک بھر میں 2700 سے زائد خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بارش کی شدت کم ہوئی ہے تاہم سیلاب کا خطرہ بدستور موجود ہے۔