شمالی چین میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ شمالی چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت تائی یوان میں پیش آیا جہاں ایک عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔
شمالی چین میں عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک، 23 زخمی

مزید خبریں
بیجنگ۔29مارچ (اے پی پی):شمالی چین میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ شمالی چین کے صوبہ شانشی کے دارالحکومت تائی یوان میں پیش آیا جہاں ایک عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔
تائی یوان میونسپل حکومت کے مطابق آگ رات تقریباً 8 بجے شہر کے شیاوڈیان ضلع میں بھڑکی۔ضلعی حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے ۔








