اسرائیل نے ایک بار پھر عالمی قوانین کے بنیادی ترین اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ، لبنانی صدر

بیروت۔29مارچ (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور جنگی قوانین کے بنیادی ترین اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ العربیہ کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جوزف عون نے کہاکہ اسرائیل نے ایک بار پھر بین …

بیروت۔29مارچ (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور جنگی قوانین کے بنیادی ترین اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ العربیہ کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں جوزف عون نے کہاکہ اسرائیل نے ایک بار پھر بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی انسانی قانون اور جنگی قوانین کے بنیادی ترین اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے اور پیشہ ورانہ فرض ادا کرنے والے صحافیوں کو نشانہ بنایا جو بالآخر عام شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک صریح جرم ہے جو ان تمام اصولوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے جن کے تحت صحافیوں کو جنگوں میں بین الاقوامی تحفظ حاصل ہے۔یاد رہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں صحافیوں کی گاڑی نشانہ بنی جس میں تین لبنانی صحافی جاں بحق ہو گئے۔

مزید خبریں