آل رائونڈر ریان برل لاہور قلندرز کے دستے میں شامل

لاہور۔29مارچ (اے پی پی):زمبابوے کے آل رائونڈر ریان برل لاہور پہنچ کر لاہور قلندرز کے دستے میں شامل ہو گئے ہیں اور آئندہ مقابلوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ لاہور قلندرز نے اپنی مہم کا آغاز حیدرآباد کنگز مین کے خلاف کامیابی سے کیا تھا اور اب ان کا اگلا مقابلہ کراچی کنگز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ریان برل ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن کا ریکارڈ …

لاہور۔29مارچ (اے پی پی):زمبابوے کے آل رائونڈر ریان برل لاہور پہنچ کر لاہور قلندرز کے دستے میں شامل ہو گئے ہیں اور آئندہ مقابلوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔ لاہور قلندرز نے اپنی مہم کا آغاز حیدرآباد کنگز مین کے خلاف کامیابی سے کیا تھا اور اب ان کا اگلا مقابلہ کراچی کنگز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ریان برل ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جن کا ریکارڈ متاثر کن رہا ہے۔

وہ اس طرز کے 200 سے زائد مقابلے کھیل چکے ہیں اور تقریبا 3750 رنز بنا چکے ہیں، وہ اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ 97 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں، جس سے ٹیم کو بہتر توازن حاصل ہوتا ہے۔ دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں روبن ہرمن، آسٹریلیا سے ڈینیئل سیمز، بنگلہ دیش سے مصطفی رحمان اور پرویز حسین ایمون جبکہ سری لنکا سے دونتھ ویلالاگے بھی دستے میں شامل ہو چکے ہیں۔