پرائس کیپ کی حمایت کرنے والے ممالک کو تیل فراہم نہیں کریں گے، روس

ماسکو ۔31مارچ (اے پی پی):روس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ان ممالک کو تیل فراہم نہیں کرے گا جو روسی تیل پر عائد قیمت کی حد (پرائس کیپ) کی حمایت کرتے ہیں۔ تاس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکونے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی توانائی کی منڈیاں اس وقت شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جہاں سپلائی کی کمی اور قیمتوں میں …

ماسکو ۔31مارچ (اے پی پی):روس نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ ان ممالک کو تیل فراہم نہیں کرے گا جو روسی تیل پر عائد قیمت کی حد (پرائس کیپ) کی حمایت کرتے ہیں۔ تاس کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکونے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی توانائی کی منڈیاں اس وقت شدید غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جہاں سپلائی کی کمی اور قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان کے مطابق، روسی تیل پر قیمت کی حد عائد کرنا ایک غیر منصفانہ اور ’’اینٹی مارکیٹ‘‘ اقدام ہے جو عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان سمیت وہ ممالک جو اس پالیسی کے پابند ہیں، روس کی جانب سے تیل کی فراہمی سے محروم رہیں گے۔ روس پہلے بھی اس مؤقف کا اعادہ کر چکا ہے کہ وہ اس طرح کی پابندیوں کو قبول نہیں کرتا۔آندرے روڈینکو کے مطابق، اگر کسی ملک کی جانب سے باضابطہ درخواست موصول ہوتی ہے تو اس پر غور کیا جائے گا، تاہم فیصلہ کرتے وقت دو طرفہ تعلقات اور قومی اقتصادی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روس کے اس اعلان سے عالمی توانائی مارکیٹ میں مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔