بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کی میونسپلٹی چونگ چنگ میں زیرِ تعمیر ہائی وے ٹنل میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق چونگ چنگ کے ضلع وانزہو میں ٹرانسپورٹ کمیشن نے بتایا کہ یہ دھماکہ گزشتہ دوپہر تقریباً 3:10 بجے ضلع وانزہو کی قومی شاہراہ کے تعمیراتی حصے میں ہوا جس سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر …
چینی ہائی وے ٹنل میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک، 9 زخمی

مزید خبریں
بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کی میونسپلٹی چونگ چنگ میں زیرِ تعمیر ہائی وے ٹنل میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق چونگ چنگ کے ضلع وانزہو میں ٹرانسپورٹ کمیشن نے بتایا کہ یہ دھماکہ گزشتہ دوپہر تقریباً 3:10 بجے ضلع وانزہو کی قومی شاہراہ کے تعمیراتی حصے میں ہوا جس سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر آتش گیر گیس کے باعث ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔








