آسٹریلیا، کارڈ کے ذریعے ادائیگیوں پر سرچارج اکتوبر سے ختم کرنے کا اعلان

کینبرا۔31مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف آسٹریلیا (آر بی اے) نے اکتوبر سے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر اضافی فیس (سرچارج) ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے منگل کو کہا ہے کہ کارڈ ادائیگیوں کے اخراجات کے جائزے سے یہ نتیجہ نکلا ہےکہ سرچارج ختم کرنا، انٹرچینج فیس کم کرنا اور شفافیت بڑھانا عوام کے …

کینبرا۔31مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف آسٹریلیا (آر بی اے) نے اکتوبر سے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی پر اضافی فیس (سرچارج) ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ شنہوا کے مطابق ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے منگل کو کہا ہے کہ کارڈ ادائیگیوں کے اخراجات کے جائزے سے یہ نتیجہ نکلا ہےکہ سرچارج ختم کرنا، انٹرچینج فیس کم کرنا اور شفافیت بڑھانا عوام کے مفاد میں ہے اور اس سے مسابقت کو فروغ ملے گا۔یہ اصلاحات یکم اکتوبر سے نافذ ہوں گی، جن کے نتیجے میں صارفین کو سالانہ 1.6 ارب آسٹریلین ڈالر جبکہ کاروباروں کو تقریباً 910 ملین آسٹریلین ڈالر کی بچت ہوگی۔ سرچارج پر پابندی ڈیبٹ، پری پیڈ اور کریڈٹ کارڈز پر لاگو ہوگی جن میںالیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر ایٹ دی پوائنٹ آف سیل ،ویز اور ماسٹر کارڈ نیٹ ورک نیٹ ورک شامل ہیں۔

آر بی اے کی گورنر مشیل بلک نے کہا کہ یہ نظام اب موثر نہیں رہا کیونکہ صارفین اور کاروبار دونوں کے لیے اس کے قواعد پیچیدہ اور الجھن کا باعث ہیں اور اکثر سرچارج واضح طور پر ظاہر بھی نہیں کیے جاتے۔ سرچارج پر پابندی اور کارڈ ٹرانزیکشنز پر کاروباروں کے لیے انٹرچینج فیس کی حد کم کرنے کے علاوہ آر بی اے نے کہا ہے کہ وہ کارڈ نیٹ ورکس اور ادائیگی سروس فراہم کرنے والوں کی طرف سے وصول کی جانے والی فیس بھی شائع کرنا شروع کرے گا تاکہ مسابقت کو فروغ دیا جا سکے۔ آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم کامرزنے کہا کہ یہ اقدامات مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیں گے اور صارفین و کاروبار دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تبدیلیاں صارفین اور کاروباروں پر مالی دباؤ کم کریں گی اور مہنگائی کے اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں گی۔

مزید خبریں