بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجر انڈیکس رواں سال مارچ کے دوران اضافے سے 50.4 فیصد پر پہنچ گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق قومی ادارہ شماریات اور چائنا لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ ایسوسی ایشن نے منگل کو مارچ کے لیے چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجر انڈیکس جاری کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں مینوفیکچرنگ کی صورتحال میں بہتری آئی، مارکیٹ کی طلب جاری رہی اور …
چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجر انڈیکس مارچ کے دوران اضافے سے 50.4 فیصد پر پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجر انڈیکس رواں سال مارچ کے دوران اضافے سے 50.4 فیصد پر پہنچ گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق قومی ادارہ شماریات اور چائنا لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ ایسوسی ایشن نے منگل کو مارچ کے لیے چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجر انڈیکس جاری کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں مینوفیکچرنگ کی صورتحال میں بہتری آئی، مارکیٹ کی طلب جاری رہی اور صنعتی اداروں کی پیداواری سرگرمیوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔مارچ میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجر انڈیکس 50.4 فیصد رہا ، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہے اور دو ماہ 50 فیصد سے نیچے رہنے کے بعد توسیعی مقام میں آ گیا ہے ، جس سے مینوفیکچرنگ کی سرگرمی میں بہتری کا اظہار ہوتا ہے۔ نان مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مارچ میں مجموعی سرگرمیوں میں بہتری نظر آئی۔ بنیادی ڈھانچے سے متعلق سرمایہ کاری کی سرگرمیاں واضح طور پر فعال ہو ئیں ، انفارمیشن سروسز کی سرگرمیاں بہتر رہیں اور مالیاتی سرگرمیوں نے حقیقی معیشت کی مضبوط معاونت برقرار رکھی ہے ۔








