صنعا ۔31مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے یمن کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران1737 عدد دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام پراجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا ہے کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں 1732پھٹنے سے رہ جانے …
سعودی پراجیکٹ مسام کے تحت یمن میں مزید دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا گیا

مزید خبریں
صنعا ۔31مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے ارکان نے یمن کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتے کے دوران1737 عدد دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام پراجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا ہے کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں 1732پھٹنے سے رہ جانے والے گولے اور پانچ اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2018 میں پراجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 51 ہزار189 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔ پراجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔ مسام پراجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں ناکاری بنانے والے مقامی انجینئرز کی تربیت کی جاتی ہے،انہیں جدید آلات فراہم کیے جاتے ہیں اور دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔








