بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کے نائب صدر ہان زینگ نے کہا ہے کہ چین اور سیشلز کے درمیان تعلقات مخلصانہ دوستی پر مبنی ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق افریقی ملک سیشلز کے نائب صدر سیباسٹین پیلائی کی دعوت پر چین کے نائب صدر ہان زینگ نے سیشلز کا دورہ کیا۔انہوں نے دار الحکومت وکٹوریہ میں سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی سے ملاقات کی، نائب صدر سیباسٹین پیلائی کے …
چین اور سیشلز کے درمیان تعلقات مخلصانہ دوستی پر مبنی ہیں، چینی نا ئب صدر

مزید خبریں
بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین کے نائب صدر ہان زینگ نے کہا ہے کہ چین اور سیشلز کے درمیان تعلقات مخلصانہ دوستی پر مبنی ہیں۔ سی جی ٹی این کے مطابق افریقی ملک سیشلز کے نائب صدر سیباسٹین پیلائی کی دعوت پر چین کے نائب صدر ہان زینگ نے سیشلز کا دورہ کیا۔انہوں نے دار الحکومت وکٹوریہ میں سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی سے ملاقات کی، نائب صدر سیباسٹین پیلائی کے ساتھ بات چیت کی اور چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینی سے ملاقات کے موقع پر ہان زینگ نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے صدر پیٹرک ہرمینی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ہان زینگ نے کہا کہ اس سال چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ چین اور سیشلز کے درمیان تعلقات مخلصانہ دوستی، مساوات، باہمی تعاون اور مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تمام فریقوں کے لئے مفید ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے مفادات سے متعلق مسائل پر سیشلز کی مضبوط حمایت کو سراہتا ہے۔چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ تقریب میں ہان زینگ نے کہا کہ چین اور سیشلز کے تعلقات کے "سنہری 50 سال” یادگار سال ہیں ۔چین سیشلز کے ساتھ مل کر سربراہان مملکت کی سفارت کاری کے سٹریٹجک رہنما اصولوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل گہرا کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے، عوامی تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں اطراف کے عوام کو مزید ٹھوس فوائد پہنچانے کے لیے تیار ہے۔








