ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت بجلی صارفین کو 46 ارب 56 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف فراہم کرچکی ہے
حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے،ترجمان پاور ڈویژن

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت بجلی صارفین کو 46 ارب 56 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف فراہم کرچکی ہے، بجلی ٹیرف میں مجموعی طور پر 71 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، حکومت نے عالمی ایندھن قیمتوں کے دباؤ کو خود برداشت کیا۔ منگل کو جاری بیان میں ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ دوسال میں صنعتی ٹیرف میں 14.44 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، صنعتی شعبے کا ٹیرف 49.19 روپے سے کم ہو کر 34.75 روپے فی یونٹ آچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری اور فروری میں صارفین کو 26 ارب 85 کروڑ روپے کا خالص ریلیف ملا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 48 ارب روپے کاریلیف ملا ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 21.18 ارب روپے کا اضافہ تاہم مجموعی ریلیف رہا، جولائی تا فروری صارفین کو 33 ارب 29 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سے 13.28 ارب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سے 33.29 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں ،صارفین کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔








