گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کی تحصیل رستم میں کان کنی کےدوران حادثہ میں 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کی تحصیل رستم میں کان کنی کےدوران حادثہ میں 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے مرحومین کے درجات کی بلندی، پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعاکی۔گورنر خیبر بختونخوا نےحادثہ میں زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں ضلعی انتظام کو ہدایت کی وہ کان کنی کے دوران مزدوروں کے حفاظتی طریقہ کار پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔








