روس کاملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک

ماسکو۔1اپریل (اے پی پی):روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ اردو نیوز کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے بدھ کی صبح جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے این 26 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں ایک چٹان سے ٹکرا کر گرا اور اس مقام کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ …

ماسکو۔1اپریل (اے پی پی):روس کا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ اردو نیوز کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے بدھ کی صبح جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے این 26 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں ایک چٹان سے ٹکرا کر گرا اور اس مقام کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ جہاز میں 23 افراد اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے اور وہ تمام مارے گئے ہیں۔ حادثے کے مقام سے جاری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے این 26 کا اڑان بھرنے کے بعد کمیونیکیشن ٹاور سے رابطہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد وہ ایک پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں جہاز میں فنی خرابی کی اطلاع سامنے آئی ہے۔