قطر کے ساحل کے نزدیک تیل کے ایک اور ٹینکر کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے، برطانوی میری ٹائم ایجنسی

لندن۔1اپریل (اے پی پی):برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ قطر کے ساحل کے نزدیک تیل کے ایک اور ٹینکر کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ کویت اور سعودی عرب سے 20 لاکھ بیرل تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کے دبئی کے ساحل کے نزدیک ڈرون حملے کا نشانہ بننے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔برطانیہ کے میری ٹائم …

لندن۔1اپریل (اے پی پی):برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ قطر کے ساحل کے نزدیک تیل کے ایک اور ٹینکر کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ کویت اور سعودی عرب سے 20 لاکھ بیرل تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کے دبئی کے ساحل کے نزدیک ڈرون حملے کا نشانہ بننے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ساحل کے نزدیک نامعلوم پروجیکٹائل تیل کے ٹینکر سے ٹکرا گیا ہے۔یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ پروجیکٹائل بحری جہاز سے بندرگاہ کی طرف سے ٹکرایا تھا جس سے ٹینکر کو نقصان پہنچا ہے تاہم عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس واقعے سے ماحولیاتی اثرات کا خطرہ نہیں۔