جاپان میں 5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

ٹوکیو۔1اپریل (اے پی پی):جاپان کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ مقامی نیوز ایجنسی کیوڈو نے جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبح 10 بج کر 6 منٹ پر ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی جو قریبی …

ٹوکیو۔1اپریل (اے پی پی):جاپان کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ مقامی نیوز ایجنسی کیوڈو نے جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کی صبح 10 بج کر 6 منٹ پر ایباراکی پریفیکچر میں محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت جاپانی زلزلہ کی شدت کے پیمانے پر 5 تھی جو قریبی توچیگی پریفیکچر میں 7 تھی۔ وسطی ٹوکیو میں زلزلے کی شدت کی پیمائش 3 تھی۔جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے مرکز کی گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ حکام نے بتایا کہ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ جاپان اٹانک پاور کمپنی نے بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث توکائی نمبر 2 نیوکلیئر پاور سٹیشن میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی۔