لاہور۔2اپریل (اے پی پی):تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اجتماع کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا اور اجتماع کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ تمام اہلکار مکمل الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی …
ڈی آئی جی آپریشنز کا تبلیغی اجتماع رائیونڈ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔2اپریل (اے پی پی):تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اجتماع کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا اور اجتماع کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ہدایت کی کہ تمام اہلکار مکمل الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی پلان کے مطابق نفری کی موثر تعیناتی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔فیصل کامران نے کہا کہ پولیس افسران اجتماع کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں رہیں جبکہ شرکا کی جسمانی تلاشی والنٹیئرز کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غیر معیاری گیس سلنڈرز کو ہرگز پنڈال میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ،پی آر یو اور دیگر ٹیمیں اجتماع کے گردونواح میں موثر پٹرولنگ جاری رکھیں تاکہ سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔








