آبنائے ہرمز میں آپریشنز کے لیے نیٹو کا استعمال کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگی، فرانسیسی وزیر

پیرس۔2اپریل (اے پی پی):فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی نیٹو سے علیحدگی کی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ دفاعی اتحاد آبنائے ہرمز میں جارحانہ کارروائیوں کے لئے نہیں بلکہ یورو۔اٹلانٹک خطے کی سلامتی کے لیے بنایا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق یہ بات فرانس کی جونیئر وزیر برائے دفاع، ایلس روفو نے گزشتہ روز پیرس میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …

پیرس۔2اپریل (اے پی پی):فرانس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی نیٹو سے علیحدگی کی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ دفاعی اتحاد آبنائے ہرمز میں جارحانہ کارروائیوں کے لئے نہیں بلکہ یورو۔اٹلانٹک خطے کی سلامتی کے لیے بنایا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق یہ بات فرانس کی جونیئر وزیر برائے دفاع، ایلس روفو نے گزشتہ روز پیرس میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو ایک فوجی اتحاد ہے جو یورو۔ اٹلانٹک خطے کی سلامتی کے لیے ہے۔ اسے آبنائے ہرمز میں آپریشنز کے لیے استعمال کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ امریکا فرانس کے فوری طور پر اس آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے کسی فوجی اتحاد میں شامل نہ ہونے پر ناراض ہے، تاہم فرانس ایسے حل کا حامی ہے جو جارحانہ نہ ہو اور بحری آمدورفت کی بحالی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس، جو نیٹو اور یورپی یونین کا بانی رکن ہے، گزشتہ 20 سال سے اس بات پر زور دے رہا ہے کہ یورپی ممالک کو اپنی مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں میں زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔