ریاض۔3اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےروس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی کے تناظر میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ولادیمیر پیوٹن نے روس کی جانب سے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سپورٹ کا …
سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال
ریاض۔3اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےروس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں فوجی کشیدگی کے تناظر میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ولادیمیر پیوٹن نے روس کی جانب سے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماوں نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے منفی اثرات، میری ٹائم سکیورٹی اور بین الاقوامی معیشت پر اس کے اثرات پر بھی بات کی۔








