وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا ہے ،وزارت مواصلات

وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو متعلقہ نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو متعلقہ نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزارت مواصلات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں شہریوں پر مزید مالی بوجھ ڈالنا ممکن نہیں، اس لیے 5 اپریل سے ٹول ٹیکس میں مجوزہ اضافہ معطل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور موجودہ حالات میں قوم کو مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر این ایچ اے کی جانب سے یکم اپریل کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق این ایچ اے نے مالی سال 2025-26 کے دوران ٹول پلازہ فیس کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔