لیسکو کا عوامی شکایات کے ازالے کے لئے جدید نظام متعارف

لیسکو کا عوامی شکایات کے ازالے کے لئے جدید نظام متعارف

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):لیسکو کی جانب سے گزشتہ 3ماہ کے دوران عوامی شکایات کے ازالے کے لیے سرکاری پورٹلز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر شکایات کے فوری، بروقت اور موثر ازالے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

مجموعی رپورٹ کے مطابق مختلف پورٹلز پر کل5 لاکھ 46 ہزار763 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے5 لاکھ 42 ہزار353 شکایات کا کامیابی سے بروقت ازالہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی ایم ایس پلس پورٹل پر4 لاکھ70 ہزار681 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے4 لاکھ66 ہزار362 کو ریکارڈ مدت میں حل کیا گیا۔ اسی طرح اوپن کچہری، عوامی رابطہ مہم کے تحت 71 ہزار95 درخواستیں موصول ہوئیں، جن پر کارروائی کرتے ہوئے71 ہزار158 شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل پی ایم ڈی یو کے تحت 2557 شکایات درج ہوئیں، جن میں سے 2403 پر کارروائی مکمل کی جا چکی ہے۔

جبکہ وزارت کا آن لائن پورٹل پر موصول ہونے والی تمام 2430 شکایات کا سو فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق سینٹرل کمپلینٹ سیل اور فیلڈ آپریشنز میں جدید نظام متعارف کروا دیا گیا ہے، جبکہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سخت ویلیڈیشن کے ذریعے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی ای او لیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین کو فوری اور بروقت ریلیف کی فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے۔ تمام آپریشنل سرکلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شکایات کے حل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ ہم شکایات کے اندراج سے لے کر ان کے حل تک کے پورے نظام کو مزید تیز اور موثر بنا رہے ہیں تاکہ صارفین کو بہترین سروسز میسر آسکیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔