وفاقی حکومت کا شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا فیصلہ ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
وفاقی حکومت کا شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا فیصلہ ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں کل سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ ایک ماہ کے لیے مفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ شہریوں پر سفری اخراجات کا بوجھ کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھی پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت چلانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام کو فوری سہولت ملے گی بلکہ حکومت اور شہریوں کے درمیان اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔








