قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ملکی تاریخ کا ایک المناک باب ہے، سینیٹر روبینہ خالد

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ملکی تاریخ کا ایک المناک باب ہے، بھٹو شہید کو عدالتی ناانصافی کے تحت ہم سے جدا کیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین، مضبوط جمہوری ڈھانچے، دفاعی استحکام اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد فراہم کی۔چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کاقائد عوام ذوالفقار علی بھٹو …

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت ملکی تاریخ کا ایک المناک باب ہے، بھٹو شہید کو عدالتی ناانصافی کے تحت ہم سے جدا کیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین، مضبوط جمہوری ڈھانچے، دفاعی استحکام اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد فراہم کی۔چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کاقائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر جاری پیغام میں کہا کہ بھٹو شہید نے ملکی سیاسی و آئینی اصلاحات کے ذریعے عوام کو شعور اور حقوق کی نئی راہیں دیں

ان کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط شناخت دی اور ہمیشہ غریب اور متوسط طبقے کے حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ان کا فلسفہ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست اور عوامی خدمت کا بنیادی ستون ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھٹو شہید کے عوامی خدمت کے وژن کا تسلسل ہے،ہم بھٹو شہید کے مشن اور جمہوری تسلسل کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔